اے رویت بستانِ جاں یا غوث العظم الغیاث
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
اے رویت بستانِ جاں یا غوث العظم الغیاث
وقدوۃ سر و جاں یا غوث العظم الغیاث
اے معرفت کے باغ کی رونق اے غوث عظم میری فریاد سنیے اور اے وہ ذات جس کی سر اور جان سے پیروی کی جاتی ہے یعنی اے غوث عظم آپ میری فریاد سنیے۔
اے سبط صافِ مصطفٰے فرزندِ پاک مرتضٰی
ماہِ ھدا مہر تقٰی یا غوث العظم الغیاث
اے رسول اللہ کے پاک و پاکیزہ نوازے اے علی مرتضٰی کے بیٹے ہدایت کے سورج تقوے کے چاند اے غوث عظم میری فریاد سنیے۔
سلطانِ گیلانی توئی معشوقِ یزدانی توئی
محبوبِ سبحانی توئی یا غوث العظم الغیاث
آپ جیلان کے بادشاہ ہیں خدا کے معشوق ہیں اللہ کے پیار ہیں اے غوث عظم میری فریاد سنیے۔
قادر توئی دانا توئی مشکل کشا سرور توئی
ابن حسن صفدر توئی یا غوث العظم الغیاث
آپ قدرت رکھنے والے، عقل و حکمت والے ہیں مشکلوں کو دور کرنے والے سردار ہیں، امام حسن مجتبٰی کے صاحبزادے دشمنوں کی صفوں کو پلٹ دینے والے اے غوث عظم میری فریاد سنیے۔
حاجاتِ من از تو روا مطلوبِ من از تو ادا
خود شکر ایں نعمت کجا یا غوث العظم الغیاث
آپ ہی میری ضرورتیں پوری کیجئے میرا سوال آپ ہی سے پورا ہوگا اور اس نعمت پر خود شکر کے لئے بھی آپ ہی ذات سے سوال ہے مجھ سے شکر بھی ممکن کہاں اے غوث عظم میری فریاد سنیے۔
بشوز من فریاد من و زنفسِ بستاں دادِ من
فی الحال کن امدادِ من یا غوث العظم الغیاث
میری عرض سنیے میری فریاد سنیے اپنے ذات پاکِ باغ و بہار سے میری مدد فرمائیے جلد میری مدد کو آئیے اے غوث عظم میری فریاد سنیے۔
اصغرؔ غلام نامِ تو مست ازل از جامِ تو
خو کردہِ انعامِ تو یا غوث العظم الغیاث
اصغرؔ آپ کے نام کا غلام ازل سے ہی آپ کے جام سے مست ہے آپ کے احسان اور کرم کا عادی ہے اے غوث عظم میری فریاد سنیے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.