Font by Mehr Nastaliq Web

دیکھ کر لطف_و_کرم حمد_خدا کرتے ہیں

سید امجد حسین

دیکھ کر لطف_و_کرم حمد_خدا کرتے ہیں

سید امجد حسین

MORE BYسید امجد حسین

    دیکھ کر لطف و کرم حمد خدا کرتے ہیں

    دشت و در شہر و زمن حمد خدا کرتے ہیں

    صرف انساں ہی نہیں نوری و ناری ہی نہیں

    مرغ فردوس و چمن حمد خدا کرتے ہیں

    بحر الطاف و کرم جوش میں جب آتا ہے

    سبزہ و دشت و دمن حمد خدا کرتے ہیں

    سایۂ لطف و عنایت جو عطا ہوتا ہے

    زیر افلاک زمن حمد خدا کرتے ہیں

    منتظر رحمت حق کے ہیں جو امجدؔ کی طرح

    اہل دل اہل وطن حمد خدا کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے