نبی کی صدا میں اثر دیکھتا ہوں
نبی کی صدا میں اثر دیکھتا ہوں
میں کعبہ میں گنبد میں در دیکھتا ہوں
چمکتے ہوئے رہ گزر دیکھتا ہوں
مدینے کا روشن نگر دیکھتا ہوں
نبی نے جو ہاتھوں سے اپنے لگائے
میں سرسبز سارے شجر دیکھتا ہوں
جو مدہوش کرتا ہے دل کی گلی میں
وہ تیرے نظر کا اثر دیکھتا ہوں
جہاں تیرے نقش قدم پڑ چکے ہیں
وہاں پر میں جنت کا گھر دیکھتا ہوں
جو در پر گیا لوٹ کر پھر نہ آیا
میں ہی بس نبی کا سفر دیکھتا ہوں
قلم تھم گیا جب لکھی شان تیری
میں لفظوں میں کیسا ہنر دیکھتا ہوں
مدینے کی راہوں میں کھویا ہوں امجدؔ
سکوں ہی سکوں کا سفر دیکھتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.