ہر اندھیرے کو مٹانے خود محمدؐ آ گئے
ہر اندھیرے کو مٹانے خود محمدؐ آ گئے
جب وفاؤں کو سکھانے خود محمدؐ آ گئے
جو بھٹکتے پھر رہے تھے راہ کی الجھن لیے
راہ کو آساں بنانے خود محمدؐ آ گئے
جرم کرنے والے بھی رحمت کے قابل بن گئے
سب کو دوزخ سے بچانے خود محمدؐ آ گئے
جو تڑپتے تھے سکوں کی جستجو میں ہر گھڑی
ان کو سینوں سے لگانے خود محمدؐ آ گئے
ظلمتوں میں گم تھی دنیا روشنی مفقود تھی
نور کی شمعیں جلانے خود محمدؐ آ گئے
بن کے رحمت ہر بشر کے غم کا درماں بن گئے
درد والوں کو ہنسانے خود محمدؐ آ گئے
جھوم کر برسیں گھٹائیں چاند بھی شرما گیا
جب مدینے کو سجانے خود محمدؐ آ گئے
ظلمتوں کے دور میں ایماں کی شمعیں جل اٹھیں
رہبری کا حق نبھانے خود محمدؐ آ گئے
کرب سے راحت ملی دل کو سکوں ملنے لگا
جب دلوں کو آزمانے خود محمد آ گئے
امجدؔ ان کی نظر کر کے پا گیا دل کا سکوں
غم کے ماروں کو بچانے خود محمدؐ آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.