یا نبی! خواب میں گر شکل دکھائی ہوتی
یا نبی! خواب میں گر شکل دکھائی ہوتی
درد فرقت کی گھٹا مجھ پہ نہ چھائی ہوتی
میں سمجھتا کہ ہوئی مجھ کو ہے جنت حاصل
تیرے دربار میں گر میری رسائی ہوتی
بیٹھا رہتا جو درِ یار پہ میں بن کے فقیر
تو شہنشاہی سے بہتر یہ گدائی ہوتی
دست کربل میں شہادت نہ اگر پاتے حسین
حق پرستوں کی نہ پھر راہ نمائی ہوتی
- کتاب : تذکرہ علماء امرتسر (Pg. 166)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.