Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے سایہ فگن سب پہ رحمت تمہاری

ثروت رامپوری

ہے سایہ فگن سب پہ رحمت تمہاری

ثروت رامپوری

MORE BYثروت رامپوری

    ہے سایہ فگن سب پہ رحمت تمہاری

    شہ دو جہاں ہے حکومت ہے تمہاری

    علی فاطمہ کے تصدق میں آقا

    ہوئی ہے عطا مجھ کو نسبت تمہاری

    میں ہوتا ہوں جس دم گناہوں پہ نادم

    مرا منہ دھلاتی ہے رحمت تمہاری

    ہماری نظر میں شفیع الامم ہو

    خدا جانتا ہے حقیقت تمہاری

    نگاہ کرم دستگیرِ دو عالم

    بڑے دکھ میں ہے آج امت تمہاری

    سوال نکیرین پر قبر میں بھی

    سنائے گا نعتیں یہ ثروتؔ تمہاری

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 101)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے