جو دربار خیر البشر دیکھ آئے
جو دربار خیر البشر دیکھ آئے
وہ فردوس میں اپنا گھر دیکھ آئے
بچھانا پڑیں ان کے رستے میں آنکھیں
جو سرکار کی رہ گذر دیکھ آئے
وہی جلوہ لیلۃ القدر دیکھیں
جو یثرب کی شام وسحر دیکھ آئے
جو مانگی گئیں سوز ہجر نبی میں
دعاؤں کا اپنی اثر دیکھ آئے
وہ دیکھیں گے کب جلوہ شام وسحر کا
مدینے کی جو دوپہر دیکھ آئے
کرو ان کی آنکھوں پہ آنکھیں تصدق
جو نور شہ بحروبر دیکھ آئے
تمنائے جنت نہیں ان کو ثروتؔ
جو دربار رحمت اثر دیکھ آئے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 101)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.