محمد پہ ایمان لانا پڑے گا
محمد پہ ایمان لانا پڑے گا
مقدر کو بہتر بنانا پڑے گا
شبیہ محمد کو سینے میں رکھ کر
درِ عشق پر سر جھکانا پڑے گا
نفی کون ہے اور اثبات کیا ہے
مفصل یہ کلمہ بتانا پڑے گا
شریعت میں پوشیدہ ہے ذاتِ واحد
اس پردے کو لیکن ہٹانا پڑے گا
بشیرؔ حق ہے آئینہ پیر ومرشد
نظر اس میں تجھ کو جمانا پڑے گا
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 41)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.