Sufinama

ولایت کا ہوا اعلاں غدیر_خم کی محفل میں

سید فیضان وارثی

ولایت کا ہوا اعلاں غدیر_خم کی محفل میں

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    ولایت کا ہوا اعلاں غدیر خم کی محفل میں

    رسول اللہ ہیں گل افشاں غدیر خم کی محفل میں

    مبارک ہو مبارک ہو علی تم کو مبارک ہو

    یوں کہتا تھا ہر انس‌ و جاں غدیر خم کی محفل میں

    مبارک باد دینے کو یہ تینوں بھی ہوئے حاضر

    ابو بکر و عمر عثماں غدیر خم کی محفل میں

    ولا و اولیا میں اولی و والا علی مولا

    کھلا یہ معنیٔ قرآں غدیر خم کی محفل میں

    منور ہونے کو حاضر ہیں دیکھو اولیا سارے

    ولا کا شمس ہے تاباں غدیر خم کی محفل میں

    اٹھا کر ہاتھ مولا کا نبی نے راز یہ کھولا

    کہ ہیں یہ رہبر عرفاں غدیر خم کی محفل میں

    بچا لے گا مجھے محشر میں جو تنگی و وحشت سے

    ملا مجھ کو وہی داماں غدیر خم کی محفل میں

    تصدق بو ذر و سلمان کے کمتر اثرؔ کو دیں

    بٹی تھی جو مئے عرفاں غدیر خم کی محفل میں

    مسیحا ہے جو میرا ہے وہی رشک مسیحا بھی

    کرے گا درد کا درماں غدیر خم کی محفل میں

    بہ نسبت مرشد و مولا اثرؔ دیکھے ان آنکھوں سے

    رخ زیبا گل خنداں غدیر خم کی محفل میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے