ہیں جنت سے بڑھ کر مدینے کی گلیاں
ہیں جنت سے بڑھ کر مدینے کی گلیاں
معطر معطر مدینے کی گلیاں
جہاں ہر طرف نقشِ پا ہیں نبی کے
وہ بخشش کا مظہر! مدینے کی گلیاں
مقدس مقدس، مدینے کی مٹی
منور منور مدینے کی گلیاں
جہاں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
وہ رحمت کا ساگر مدینے کی گلیاں
تصور کی آنکھوں سے دیکھا جو ہمدم
ہوئیں نقش دل پر مدینے کی گلیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.