ولایت کا مقامِ منتہیٰ قربت خدا کی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سید محی الدین پاشا قادری (کرنول-آندھرا پردیش)
ولایت کا مقامِ منتہیٰ قربت خدا کی ہے
اسے پانے کڑی اک شرطِ طاعت مصطفیٰ کی ہے
اطاعت کے لیے پا یکسوئی، کنج رسا کی ہے
برائے یکسوئی لے آگے عشقِ خود فنا کی ہے
نبوت ختم کا باون مراتب کر دئیے جاری
بقدر ظرف حکمت اس کی ہر اک کو عطا کی ہے
کیا ہے جو بھی جتنی منزلیں طے زندگانی میں
لحد پر بعد مردن رحمت اتنی ہی خدا کی ہے
کوئی دو چار کوئی آٹھ دس بارہ تلک پہنچا
غرض چوبیس تک جا کر کسی نے انتہا کی ہے
نہیں چھتیس سے آگے کسی کو راہ بڑھنے کی
کہ باقی میں ہر اک منزل نجھا اہل وفا کی ہے
قلندر کا ہے اک درجہ انہیں باون مراتب میں!
ہدایت اس کو تو بے واسطہ شیرِ خدا کی ہے
خدا معلوم جتنی منزلیں طے کی ہیں اتنی ہی
’’مزارِ پیر محی الدین پر رحمت خدا کی ہے‘‘
مجھے یہ حکم ہے اہلِ طریقت کو کروں آگاہ
کہ دی میں نے اسی باعث حبر راہِ ہدیٰ کی ہے
پکڑ لے پیر کو پھر راہ چل آقا نے فرمایا
طریقت پر چلا جو چھوڑ یہ گویا خطا کی ہے
سمجھنا مرشدِ کامل سے اپنے بات مذکورہ
ادب کی حد میں جو یہ بات سیدؔ نے ادا کی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.