ولایت کا ہوا اعلاں غدیرِ خم کی محفل میں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
ولایت کا ہوا اعلاں غدیرِ خم کی محفل میں
سجا ہے منبرِ سلطاں غدیرِ خم کی محفل میں
ہوا ہے دیں مکمل آج اے پیارے نبی مبروک
یہ مژدہ دے رہا یزداں غدیرِ خم کی محفل میں
کریں گے آج شرکت کل نبی و اؤلیا دیکھو
فرشتے ہو رہے شاداں غدیرِ خم کی محفل میں
زمیں سے آسماں تک تھا علی مولیٰ کا بس نعره
لگاتا تھا ہر انس و جاں غدیرِ خم کی محفل میں
تصدق میکدہ کا ہو عطا کمتر حسنؔ کو بھی
بٹی تھی جو مۓ عرفاں غدیرِ خم کی محفل میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.