جمالِ عکسِ خدا کو حسین کہتے ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
جمالِ عکسِ خدا کو حسین کہتے ہیں
سراپا شاہِ ہدیٰ کو حسین کہتے ہیں
صدا یہ ہند کی دھرتی سے دے رہے تھے معیں
کہ دینِ پاکِ خدا کو حسین کہتے ہیں
بتا دیا تھا شہِ کربلا نے کربل میں
مقامِ صبر و رضا کو حسین کہتے ہیں
رضائے رب جہاں کی رضا ہے آقا مرے
رضائے شاہِ ہدیٰ کو حسین کہتے ہیں
صدا یہ کرب و بلا کی زمیں سے آتی ہے
کہ لا الہ کی بقا کو حسین کہتے ہیں
غرور جس پہ شہادت کو آج بھی ہے اسی
شہید کرب و بلا کو حسین کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.