رحمتِ مصطفیٰ سیدہ فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ-سعودی عرب)
رحمتِ مصطفیٰ سیدہ فاطمہ
بانوئے مرتضیٰ سیدہ فاطمہ
جن کی خاطر بنا ہے یہ ارض و سما
وہ ہے بابا ترا سیدہ فاطمہ
آلِ عمران میں کر رہا ہے خدا
تیری عظمت بیاں سیدہ فاطمہ
تیری تعظیم میں ملکۂ دو جہاں
اٹھتے ہیں مصطفیٰ سیدہ فاطمہ
دے رہی ہے صدا مریم و آسیہ
میں تری خادمہ، سیدہ فاطمہ
جاتے ہیں تیرے در سے ملک بھی لیے
باندھ کر روٹیاں سیدہ فاطمہ
انبیا، اؤلیا اور جن و ملک
سب ہیں مدحت سرا سیدہ فاطمہ
آپ ہیں عابدہ، زاہدہ، طاہرہ
آپ ہیں صادقہ، سیدہ فاطمہ
تیرے بیٹے حسین و حسن کے لیے
رب نے جوڑا دیا، سیدہ فاطمہ
ام کلثوم و زینب ترا آئینہ
ان میں جلوہ نما سیدہ فاطمہ
چاند سورج بھی لیتے ہیں خیرات میں
تیرے در سے ضیا سیدہ فاطمہ
قبر کا خوف اس کو ہو کیسے بھلا
جو ہے نوکر ترا سیدہ فاطمہ
یوں ہی کرتے رہیں مل کے زید و حسنؔ
تیری حمد و ثنا سیدہ فاطمہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.