Font by Mehr Nastaliq Web

تم آلِ پیمبر ہو، ولی ابنِ ولی ہو

سید حسن احمد

تم آلِ پیمبر ہو، ولی ابنِ ولی ہو

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت سید محمد مسلم (گونڈا)

    تم آلِ پیمبر ہو، ولی ابنِ ولی ہو

    حسنین کے دلبر بھی ہو تنویرِ علی ہو

    اک بات بھی ایسی نہیں ملتی ہے تمہاری

    جو تم نے کہی ہو تو وہ پوری نہ ہوئی ہو

    جس جس کا بھی دامن ہے بھرا اس نے کہا ہے

    تم ابنِ سخی ابنِ سخی ابنِ سخی ہو

    دے دے مجھے حسنین کے صدقے میں مرے شاہ

    وہ چیز جو قسمت میں ہو بہتر ہو بھلی ہو

    بخشا ہے خدا نے تمہیں وہ رتبۂ اعلیٰ

    تم ابنِ ولی ابنِ ولی ابنِ ولی ہو

    اے والیِ بکوا، ہے تری شان نرالی

    تم نائبِ خواجہ پیا اور غوثِ جلی ہو

    اے کاش کہ موجود رہوں میں بھی کسی دن

    ہاں جب کبھی محفل مرے مسلم کی سجی ہو

    کیا خاک زمانے کی وہ مشکل سے ڈرے گا

    جس دل میں بھی الفت مرے مسلم کی بسی ہو

    آئیں نہ بھلا شاہ و گدا در پہ ترے کیوں

    ہر وقت غلاموں کی جہاں بات بنی ہو

    کیوں کر نہ تری چاہ میں تڑپے وہ شب و روز

    جس دل میں ترے عشق کی ہاں آگ لگی ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے