Font by Mehr Nastaliq Web

کیا بتاؤں آپ کو کیا ہے وقارِ فاطمہ

سید حسن احمد

کیا بتاؤں آپ کو کیا ہے وقارِ فاطمہ

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ-سعودی عرب)

    کیا بتاؤں آپ کو کیا ہے وقارِ فاطمہ

    ہے زمیں سے آسماں تک اقتدارِ فاطمہ

    عظمت و شانِ جنابِ فاطمہ کرنے رقم

    لفظ لائے کس طرح مدحت نگارِ فاطمہ

    بے اجازت جن کے گھر جبرئل بھی جاتے نہیں

    یہ بھی تو ہے اک طرح کا افتخارِ فاطمہ

    حشر تک دینِ الہٰی کی بقا کے واسطے

    جا رہا ہے رن میں دیکھو شہسوارِ فاطمہ

    ہے حدیثوں میں لکھا یہ قولِ بی بی عائشہ

    ہوبہو احمد سا ہے نقش و نگارِ فاطمہ

    جو فرشتہ موت کا آئے تو واپس بھیج دیں

    اللہ اللہ دیکھیے تو اختیارِ فاطمہ

    اک سے قائم امن ہے اور ایک سے دیں کی بقا

    ایک دل ہے اور اک جانِ قرارِ فاطمہ

    ظالموں کے ہاتھ سے کرب و بلا کی ریت پر

    ایک ہی دن میں لٹا باغِ بہارِ فاطمہ

    حر بتاتے ہیں ہمیں شبیر پر ہو کر فدا

    اس طرح ہوتے ہیں دیکھو جاں نثارِ فاطمہ

    جس کے در سے روٹیاں لے کر ملک جاتے رہے

    کس بلندی پر ہے دیکھو تو دیارِ فاطمہ

    اپنی بخشش کے لیے تم بھی چلو اے عاصیو

    خلد کو جاتی ہے سیدھا رہ گزارِ فاطمہ

    ہے تمنا یہ حسنؔ کی موت سے پہلے خدا

    دیکھ لے جی بھر کے آنکھوں سے مزارِ فاطمہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے