علی مولیٰ بنایا جا رہا ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
علی مولیٰ بنایا جا رہا ہے
زمانے کو دکھایا جا رہا ہے
لگا کر کے علی مولیٰ کا نعرہ
منافق کو جلایا جا رہا ہے
ہاں اعلانِ ولایت کی ہی خاطر
نیا منبر لگایا جا رہا ہے
جو میخوارِ ولایت ہے وہ آئے
غدیری جام لایا جا رہا ہے
جسے دستِ الٰہ بیدم نے بولا
وہی خم میں دکھایا جا رہا ہے
علی سے عشق کا اظہار کر کے
حلالی ہوں بتایا جا رہا ہے
حسنؔ تجھ پر کرم حیدر کا ہے یہ
کہ تجھ سے یہ لکھایا جا رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.