کیجیے مجھ کو عطا یا رحمت اللعالمین
کیجیے مجھ کو عطا یا رحمت اللعالمین
صدقۂ آلِ عبا یا رحمت اللعالمین
ٹال دو مشکل کو میری حامیِ بے چارگاں
از طفیلِ مرتضیٰ یا رحمت اللعالمین
کل نبی اپنی جگہ پر آمنہ کے لال تم
ہو حبیبِ کبریا یا رحمت اللعالمین
نام میرا بھی رہے شہ کے عزاداروں میں بس
ہے فقط یہ التجا یا رحمت اللعالمین
آنکھوں سے اپنے میں دیکھوں گنبدِ خضریٰ کبھی
در پہ اپنے لو بلا یا رحمت اللعالمین
اس بھری دنیا میں آقا کوئی بھی میرا نہیں
اک فقط تیرے سوا یا رحمت اللعالمین
روزِ محشر آپ کے ہی ہے سہارے یہ حسنؔ
شافعِ روزِ جزا یا رحمت اللعالمین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.