Font by Mehr Nastaliq Web

شبیہِ شاہِ پیمبر حسین آیا ہے

سید حسن احمد

شبیہِ شاہِ پیمبر حسین آیا ہے

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شانِ امامِ عالی مقام امام حسین (کربلا-عراق)

    شبیہِ شاہِ پیمبر حسین آیا ہے

    کہ بعدِ حضرتِ شبر حسین آیا ہے

    کہا ملک نے یہ فطرس سے تین شعباں کو

    تجھے ملے گا نیا پر حسین آیا ہے

    نبی علی و حسن اور جنابِ زہرا بھی

    ہیں خوش بہت ہی یہ سن کر حسین آیا ہے

    کسی رسول و پیمبر نے بھی نہیں ہے کیا

    وہ کرنے کارِ پیمبر حسین آیا ہے

    رسولِ پاک علی مرتضیٰ حسن کے بعد

    سبھی کا بن کے یہ رہبر حسین آیا ہے

    وہ دیکھو بن کے علی مرتضیٰ کے آنگن میں

    رضائے خالقِ اکبر حسین آیا ہے

    بنائے جسم یہ کربل سے قصرِ باطل تک

    بنا کے نیزے کو منبر حسین آیا ہے

    لرز رہا تھا یہ سن کر یزیدیوں کا ہجوم

    کہ ابنِ فاتحِ خیبر حسین آیا ہے

    حسنؔ ہو خوف بھلا کیسا مجھ کو محشر کا

    کہ میرا شافعِ محشر حسین آیا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے