رازِ وحدت بتا گئیں زینب
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سیدہ زینب
رازِ وحدت بتا گئیں زینب
حق سے پردہ اٹھا گئیں زینب
پوچھا جس نے مقامِ کرب و بلا
اس کو یکسر دکھا گئیں زینب
گلشنِ سیدہ کے کھلتے پھول
کربلا میں لٹا گئیں زینب
اپنے خطبے سے ان لعینوں پر
تیغِ حیدر چلا گئیں زینب
پسِ پردہ تھا چہرہ باطل کا
رخ سے پردہ اٹھا گئیں زینب
سارے عالم میں ایسا چرچا ہوا
چار سمتوں میں چھا گئیں زینب
کر کے روشن دیا امامت کا
دین کو جگمگا گئیں زینب
بے ردا کربلا سے شام تلک
سر کو اپنے چھپا گئیں زینب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.