کب بیاں ہوگا کسی سے مرتبہ عباس کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت عباس بن علی (کربلا-عراق)
کب بیاں ہوگا کسی سے مرتبہ عباس کا
اؤلیا کہتے ہیں خود کو جب گدا عباس کا
ظالموں کے درمیاں تنہا کھڑا ہے باخدا
کس بلندی پر ہے دیکھو حوصلہ عباس کا
جب کہیں آیا وفا کا تذکرہ محفل میں تو
نام اس دم لب پہ میرے آ گیا عباس کا
روک رکھا ہے اشاروں سے ہی فوجِ شام کو
واللہ رے یہ خوف اور یہ دبدبہ عباس کا
کٹ گئے تھے ہاتھ کربل میں مگر دیکھو ذرا
آج بھی جاری ہے لوگوں بانٹنا عباس کا
اتنی سی خواہش حسنؔ کی کر مرے مولیٰ قبول
میرا سر ہو اور ہو در بادشاہ عباس کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.