رتبہ سب سے ترا ہے جدا فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (جنت البیقع-مدینہ)
رتبہ سب سے ترا ہے جدا فاطمہ
اے حبیبِ رسولِ خدا فاطمہ
سب سے افضل تو خلقِ خدا میں ہے بس
بعدِ پیغمبرِ دوسرا فاطمہ
میں غلامِ شہِ دو جہاں ہوں مجھے
بھیک دو صدقۂ مصطفیٰ فاطمہ
جس میں حسنین و زینب بھی پڑھتے رہے
ایسا تیرا ہے بس مدرسہ فاطمہ
مریم و آسیہ یا زلیخا ہو ہاں
ہیں سبھی آپ کی خادمہ فاطمہ
تو جو چاہے تو کیا کچھ نہ ہو جائے ہاں
ہے رضا تیری رب کی رضا فاطمہ
بن کے قرآں سے پہلے تو نازل ہوئی
مصطفیٰ پے کلامِ الہ فاطمہ
ہوتے ہیں تیری عظمت کی خاطر کھڑے
کل کے مولیٰ رسولِ خدا فاطمہ
ہیں علی مرتضیٰ کل کے مشکل کشا
پر علی کی ہیں مشکل کشا فاطمہ
خوش نودی چاہتے ہیں تری مصطفیٰ
ہے رضا تیری رب کی رضا فاطمہ
رب کبھی بھی نہ بخشے گا اسکو کبھی
جو بھی در سے ترے پھر گیا فاطمہ
کہہ رہی ہے قرآں کی یہی آیتیں
آپ ہیں طیبہ طاہرہ فاطمہ
ہدیہ حسنِ عقیدت کا کیجے قبول
اے کرم کی انتہا سیدہ فاطمہ
اپنی اپنی نگاہیں سکھا لو سبھی
آئے گی حشر میں یہ ندا فاطمہ
میری ماں پر رہے حشر کی دھوپ میں
چادرِ پاک کا سایہ یا فاطمہ
تیرے آگے ہے دامن پسارے حسنؔ
کردو بچوں کا صدقہ عطا فاطمہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.