وارثِ خاتم المرسلیں آ گئے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسن مجتبیٰ (جنت البقیع-مدینہ)
وارثِ خاتم المرسلیں آ گئے
آج حیدر کے گھر جاں نشیں آ گئے
نور سے آج روشن ہے صحنِ نبی
باغِ زہرا میں وہ مہ جبیں آ گئے
دیکھو وقتِ ظہر گود میں زہرا کی
نور بن کر قرآنِ مبیں آ گئے
رتبہ جن کا ہے عرشِ علیٰ سے سوا
وہ حسن آج سوئے زمیں آ گئے
جن کے قدموں سے قائم ہے امن و اماں
سارے کون و مکاں کے امیں آ گئے
تاج و تخت و حکومت کو ٹھکرائے جو
وہ سخی شاہ دنیا و دیں آ گئے
حسن پر جن کے یوسف بھی شیدا ہوئے
دل ربا دل نشیں وہ حسیں آ گئے
لینے بوسہ حسن تیرے قدموں کا وہ
سدرۃ المنتہیٰ کے مکیں آ گئے
میں نے مشکل میں جب بھی پکارا انہیں
میری امداد کرنے وہیں آ گئے
امتِ جد کی بخشش کرانے حسنؔ
امتِ مصطفیٰ کے معیں آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.