ثابت ہے حدیثوں سے تری شان خدیجہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت خدیجۃ الکبریٰ (جنت المعلیٰ-مکہ)
ثابت ہے حدیثوں سے تری شان خدیجہ
کرتا ہے سلام آپ کو رحمان خدیجہ
کیوں کر نہ فرشتے تری دہلیز پہ اترے
شوہر ہے ترا نبیوں کا سلطان خدیجہ
بھولیں گے نہ ہم آپ کا اے مادرِ زہرا
اسلام پہ ہے تیرا جو احسان خدیجہ
دے کر کے بتول اور رسول آپ کو بی بی
رب نے ہے کیا آپ کو ذیشان خدیجہ
دولت کے تصدق تری اے مادرِ زہرا
چڑھتا رہا اسلام کا پروان خدیجہ
خوش نودیِ سرکارِ مدینہ کی ہی خاطر
سب اپنا کیا آپ نے قربان خدیجہ
شمس اور قمر جس جگہ بے نور لگے ہے
ایسا ہے فقط آپ کا دالان خدیجہ
سلطان ہوا اپنے زمانے کا حسنؔ وہ
حاصل ہو جسے آپ کا فیضان خدیجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.