نائبِ مصطفیٰ یا علی مرتضیٰ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
نائبِ مصطفیٰ یا علی مرتضیٰ
سید الاتقیا یا علی مرتضیٰ
ہاں تیرے عقد میں آئیں خیرالنسا
شوہرِ سیدہ یا علی مرتضیٰ
جس کو تکنا عبادت نبی نے کہا
وہ ہے چہرہ تیرا یا علی مرتضیٰ
ہاتھ پردے سے جب تیرا ظاہر ہوا
خوش ہوئے مصطفیٰ یا علی مرتضیٰ
دو نیم مرحب ہوا ایک ہی وار میں
چار سو گونج اٹھا یا علی مرتضیٰ
شان تیری بیان کر رہا ہے قرآں
صاحبِ ہل اتیٰ یا علی مرتضیٰ
خالی در سے تیرے کوئی جاتا نہیں
تو سخی ہے بڑا یا علی مرتضیٰ
سب سے افضل جو بعدِ نبی ہے حسنؔ
وہ ہے مولیٰ میرا یا علی مرتضیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.