Font by Mehr Nastaliq Web

آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

سید حسن احمد

آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    منقبت با موقعِ عرسِ حضور خواجہ سید علی احمد رحمۃ اللّٰہ علیہ

    آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

    آلِ احمد کا گلشن مہکنے لگا

    نورِ سادات سے ہر افق سج گیا

    آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

    آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

    دیکھو دیکھو نبی و علی آئے ہیں

    ساتھ خواجہ پیا ہر ولی آئے ہیں

    ہر طرف دیکھو ہے نور پھیلا ہوا

    آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

    جب سجا کر انہیں اؤلیا لائیں گے

    دیکھنے کے لیے سب ملک آئیں گے

    اس طرح دیکھنے والی ہوگی ادا

    آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

    سلسلے کے مشائخ کی برکات ہے

    بزمِ عرفاں کی نکلی یہ بارات ہے

    وجد میں جھومتا قافلہ ہے چلا

    آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

    دیکھو کتنا حسیں عرس کا نور ہے

    ہر کوئی آج بے خود ہے مسرور ہے

    ہر طرف وجد کا ہے عجب اک سما

    آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

    صدقہ آلِ عبا کا لٹاتے ہیں یہ

    پھوٹی قسمت سبھی کی بناتے ہیں یہ

    ایسا در ہے میرے دیکھو سرکار کا

    آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

    کچھ نہیں بس حسنؔ اک نظر چاہیے

    عمر بھر کے لیے یہ اثر چاہیے

    یوں ہی لکھا کروں عمر بھر میں صدا

    آج دولہا بنا ابنِ مسلم پیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے