Font by Mehr Nastaliq Web

نبی کے لعل شہِ اؤلیا کا چہلم ہے

سید حسن احمد

نبی کے لعل شہِ اؤلیا کا چہلم ہے

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    مناقب در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    نبی کے لعل شہِ اؤلیا کا چہلم ہے

    جہانِ خلق میں شاہِ وفا کا چہلم ہے

    بچھا ہے فرشِ عزا آج عرشِ اعظم پر

    ملک بھی گریہ کناں ہے شہیدِ اعظم پر

    زمیں پہ ناصرِ دینِ خدا کا چہلم ہے

    جہانِ خلق میں شاہِ وفا کا چہلم ہے

    مدینے لوٹ کے آئی ہے بے ردا زینب

    پکارتی ہے یہ غازی کو با حیا زینب

    شہیدِ دشتِ ستم کی قبا کا چہلم ہے

    جہانِ خلق میں شاہِ وفا کا چہلم ہے

    کٹائے ہاتھ مگر پرچمِ وفا نہ گرا

    سرِ حسین کٹا عزمِ کربلا نہ گرا

    اصولِ دینِ نبی کی بقا کا چہلم ہے

    جہانِ خلق میں شاہِ وفا کا چہلم ہے

    لوائے حق کو اٹھائے ہوئے ہیں زائر بھی

    پکارتے ہیں عزادار بھی اور شاعر بھی

    خدا کے پیارے حبیبِ خدا کا چہلم ہے

    جہانِ خلق میں شاہِ وفا کا چہلم ہے

    غمِ حسین تو ہر ایک دل میں بستا ہے

    خدا تلک تو یہی اربعیں کا رستہ ہے

    دلوں کے چین شہِ کربلا کا چہلم ہے

    جہانِ خلق میں شاہِ وفا کا چہلم ہے

    حسنؔ مٹانے چلے تھےجو آلِ اطہر کو

    مٹا نہ پائے مگر آج بھی بہتّر کو

    یہ چہلم آج اسی مردِ خدا کا چہلم ہے

    جہانِ خلق میں شاہِ وفا کا چہلم ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے