بیاں کیسے ہوگی ثنائے_محمد
بیاں کیسے ہوگی ثنائے محمد
ہے محو ثنا خود خدائے محمد
ہوئی حسن یوسف پہ شیدا زلیخا
یہاں خود خدا ہے فدائے محمد
زمیں چاند سورج ستارے سبھی کچھ
بنایا خدا نے برائے محمد
کھڑے دست بستہ نبی سارے در پر
کہ گھر آمنہ کے ہیں آئے محمد
ہو اصحاب ان پر نہ قربان کیوں کر
ہے سب سے جدا جب ادائے محمدؐ
قضا اس کو جائے گی لینے ادب سے
جو حبشی سا ہوگا گدائے محمد
مٹا کر کے ہستی کو قرنی نے اپنی
ہے پایا مقام فنائے محمد
کرشمہ ہوا یہ بھی ادنیٰ سا ان کا
پڑھے بن سبھی کو پڑھائے محمد
بھلا کیوں نہ ہندالولی تجھ کو بولیں
تو نائب علی کا عطائے محمدؐ
حسن کاش ایسے ملے تجھ کو کوثرؔ
لگا کر لبوں سے پلائے محمدؐ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.