Font by Mehr Nastaliq Web

گھر کو ہم سجائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

سید حسن احمد

گھر کو ہم سجائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    گھر کو ہم سجائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    منقبت سنائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    پرچم و علم مولیٰ مرتضیٰ کے جانی کا

    گھر میں ہم لگائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    نعرہ ہم لگا کر کے یا علی کا ہر جانب

    سب کو یہ بتائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    بولے یہ نبی انتالیسوی کو خیبر میں

    ہم ہی غالب آئیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    سارے ہی صحابہ کو مستقیم کا مصداق

    مصطفیٰ دکھائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    ملّا مانے نا مانے پر جگہ ولادت کی

    کعبہ ہم بتائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    کھانا پانی اور پیسا ہاں رجب کی تیرہ کو

    خوب ہم لٹائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    ہم منافقوں کے دل کو رجب کی تیرہ کو

    خوب تر جلائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    ہر گلی محلے میں شان میں امامت کے

    ہم قصیدے گائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    سارے اؤلیا اللہ اپنی اپنی پلکوں کو

    راہ میں بچھائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    ذکرِ مولیٰ حیدر سے پھوٹی اپنی قسمت کو

    پل میں ہم جگائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    ہر علی کے شیدا کو ہم علی کے شیدائی

    سینے سے لگائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    ہم حسنؔ علی مولیٰ کی سجا کے محفل کو

    نور میں نہائیں گے مرتضیٰ کی آمد پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے