Font by Mehr Nastaliq Web

خیرالوریٰ کا پیارا قبلہ نیاز احمد

سید حسن احمد

خیرالوریٰ کا پیارا قبلہ نیاز احمد

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شانِ حضرت شاہ نیاز احمد (بریلی-اتر پردیش)

    خیرالوریٰ کا پیارا قبلہ نیاز احمد

    مولیٰ علی کا بیٹا قبلہ نیاز احمد

    ہر اک ادا ہے تیری غوث الوریٰ کے جیسی

    عکسِ جمالِ خواجہ قبلہ نیاز احمد

    ہر دم جہاں تجلی نورِ خدا کی برسے

    وہ آستاں ہے تیرا قبلہ نیاز احمد

    رازِ خدا سے ہم کو جو آشنا کرائے

    وہ سلسلہ ہے تیرا قبلہ نیاز احمد

    مہدی میاں کی صورت پھر سے ہمیں ملے ہیں

    سرکار مولیٰ آقا قبلہ نیاز احمد

    سرکارِ دوجہاں سے مولانا فخر تک کا

    بانٹیں ہے فیض تنہا قبلہ نیاز احمد

    مثلِ دولہن سجی ہے درگاہِ شاہِ والا

    دیکھو بنا ہے دولہا قبلہ نیاز احمد

    ہر عاشقوں کی خاطر دیکھو بنا ہوا ہے

    روضہ ترا یہ پیارا قبلہ نیاز احمد

    لکھا کرے یہ یوں ہی مدحت حسنؔ تمہاری

    جب تک ہے سانس لیتا قبلہ نیاز احمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے