Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر وقت ہے رحمت کی برسات مدینے میں

سید حسن احمد

ہر وقت ہے رحمت کی برسات مدینے میں

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    ہر وقت ہے رحمت کی برسات مدینے میں

    ہوتی ہے سبھی پوری حاجات مدینے میں

    اے کاش کہ پھر گونجے دربار محمدؐ میں

    حسان کے لہجے میں نغمات مدینے میں

    خاک در جاناں پر جب پہنچی نظر میری

    مانند ستارے تھے ذرات مدینے میں

    مخدومہ کی تربت پر آقا سے اذن لے کر

    اے کاش گزاروں میں اک رات مدینے میں

    اے کاش کے جالی کو آقا کی پکڑ کر میں

    اشکوں سے کیے جاؤں مناجات مدینے میں

    تنہا در آقا پر آقا کے قریں جا کر

    دل کی میں سناؤں گا ہر بات مدینے میں

    سلمان و ابو زر ہوں یا حضرت قنبر ہوں

    بڑھتے ہیں غلاموں کے درجات مدینے میں

    در پر شۂ والا کے پھیلائے ہوئے دامن

    عرشی ہے کھڑے لے نے خیرات مدینے میں

    باقی ہے نشاں اب تک گلیوں میں مدینے کی

    آقا نے گزارے تھے جو لمحات مدینے میں

    حسرت کی نظر سے جس کو باغ عدن دیکھے

    کچھ ایسے زمیں پر ہیں باغات مدینے میں

    گر چاہا خدا نے تو روضے پہ حسنؔ جا کر

    اشعار کروں گا سب سوغات مدینے میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے