رنگِ حیدر حضرتِ مسلم پیا کا رنگ ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت مسلم۔
رنگِ حیدر حضرتِ مسلم پیا کا رنگ ہے
دلبر خواجہ بشیرالاؤلیا کا رنگ ہے
رخ پہ بکھری زلف ہیں تیری رسولِ پاک سی
اور چہرے سے عیاں شیرِ خدا کا رنگ ہے
کیف و مستی میں یہی کہتے نظر آئے سبھی
بالیقیں حسنین سا اس رہنما کا رنگ ہے
صبغت اللہ کے وسیلے سے کھلا یہ بھید ہے
رنگِ مسلم در حقیقت میں خدا کا رنگ ہے
گاؤں بکوا کے قمر تیری ضیا کے میں نثار
تجھ میں روشن خود کئی اک اؤلیا کا رنگ ہے
دیکھا جس کو اک نظر سے رنگ اپنا دے دیا
تیری آنکھوں میں نہاں خواجہ پیا کا رنگ ہے
دیکھ کر مسلم پیا کے رنگ کو عشاق بھی
بول اٹھے خوب تیرے پیشوا کا رنگ ہے
رنگ تو لاکھوں حسیں ہیں پر حسنؔ تیرے لیے
سب سے دلکش اور حسیں مسلم پیا کا رنگ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.