Font by Mehr Nastaliq Web

نصیبِ امتِ نبی جگا دیا حسین نے

سید حسن احمد

نصیبِ امتِ نبی جگا دیا حسین نے

سید حسن احمد

دلچسپ معلومات

منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

نصیبِ امتِ نبی جگا دیا حسین نے

غرورِ کفر خاک میں ملا دیا حسین نے

حقیقتوں سے آشنا رہے نہ شامی حکمراں

وگرنہ حق وہی ہے جو بتا دیا حسین نے

اٹھا کے لاشِ اکبرِ جواں علی کے لال نے

مقامِ صبر اور وفا دکھا دیا حسین نے

گھر اپنا کربلا کی ریت پر لٹا کے تب کہیں

اے دین تیری زندگی بڑھا دیا حسین نے

جو خواب دیکھا تھا خلیل نے اسی کو شاہ نے

ہاں کربلا میں پورا کر دکھا دیا حسین نے

بہا کہ اپنے خون کو یوں کربلا میں شاہ نے

لہو سے خاک کو شفا بنا دیا حسین نے

حسین جانے کربلا میں کس طرح حسین نے

جمالِ عکسِ حسنِ مصطفیٰ دیا حسین نے

یزید نام تھا جو بعدِ کربلا سے اب تلک

ہاں لفظِ فحش سے برا بنا دیا حسین نے

کٹا ہے سر مگر سنا کی نوک پر بھی اے حسنؔ

کلامِ پاکِ کبریا سنا دیا حسین نے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے