Font by Mehr Nastaliq Web

خوشبو جو مل گئی ہے یہ زلفِ دراز سے

سید حب دار قائمؔ

خوشبو جو مل گئی ہے یہ زلفِ دراز سے

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    خوشبو جو مل گئی ہے یہ زلفِ دراز سے

    وہ لطف ہم نے پایا ہے عشقِ مجاز سے

    کھانا بھی کھا رہا ہوں یہ ان کے کرم سے میں

    سب کچھ یہ مل رہا ہے مجھے بے نیاز سے

    عشقِ نبی نے کر دیا ہم دوشِ آسماں

    فرشِ زمیں بھی حیراں ہے میرے فراز سے

    کر دیتا خاک مجھ کو جلا کر مرا عمل

    رحمت اگر نہ ہوتی یہ مجھ پر حجاز سے

    میں ہوں نمازِ عشق میں خضریٰ کے سامنے

    رفعت عطا ہوئی ہے مجھے اس نماز سے

    دل میں نہیں ہے جس کے مدینے کی آرزو

    مدحت وہ لکھ نہ پائے گا قائمؔ گداز سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے