Font by Mehr Nastaliq Web

خدایا میرے گھر میں بھی مدینے کا قمر اترے

سید حب دار قائمؔ

خدایا میرے گھر میں بھی مدینے کا قمر اترے

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    خدایا میرے گھر میں بھی مدینے کا قمر اترے

    مرے آقا کے آنے کی مرے دل میں خبر اترے

    وہ آئے میرے گھر میں تو منور میں بھی ہو جاؤں

    مدینے کا قمر اے کاش میرے بام پر اترے

    بہت چھایا اندھیرا ہے کبھی اک بار آ جائیں

    تو میرے گھر میں بھی خوشبو لیے کوئی سحر اترے

    خیالوں میں دھنک رنگوں کی صورت ہو کبھی مولیٰ

    کہیں الہام کی صورت میں مدحت کا ہنر اترے

    قلم میرا ثنا ان کی رقم ایسے بھی کر جائے

    کہ میرے سونے آنگن میں محبت کا ثمر اترے

    جہاں دونوں عنایت ہوں اگر مدحت کی نزہت سے

    تو میرے دل کے خانوں میں سخن یہ خوب تر اترے

    سخن گلریز لکھ پاؤں تمنا ہے یہی رب سے

    تصور میں سدا حسنِ کلامِ معتبر اترے

    شبِ اسرا وہ راہیں کہکشاں بنتی گئیں قائمؔ

    ہوئیں حیراں نجانے آپ کس منزل کدھر اترے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے