جو شخص آپ کے قدموں کی دھول ہوتا نہیں
جو شخص آپ کے قدموں کی دھول ہوتا نہیں
عمل ہو کیسا بھی اس کا قبول ہوتا نہیں
حضور آپ کو تسلیم جو بھی دل سے کرے
خدا کے فضل سے وہ بے اصول ہوتا نہیں
جو جان و دل سے نہ عاشق ہو سرورِ دیں کا
کبھی بھی نعت کا اس پر نزول ہوتا نہیں
بلالِ حبشی یہی درس دے گئے ہم کو
سہیں نہ ظلم تو عشقِ رسول ہوتا نہیں
بہت حسین تھے یوسف مگر یہ سوچو ذرا
ہر ایک حسن تو حسنِ رسول ہوتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.