Font by Mehr Nastaliq Web

مہک مدینے کی لائے بہار اب کے برس

سید حب دار قائمؔ

مہک مدینے کی لائے بہار اب کے برس

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    مہک مدینے کی لائے بہار اب کے برس

    تو میرے دل کو بھی آئے قرار اب کے برس

    بتائیں ان کو مدینے میں قافلے جا کر

    کہ چھوڑ آئے ہیں اک دل فگار اب کے برس

    گئے تھے ہم بھی زمانے کو چھوڑ کر ملنے

    رہے گا آنکھوں میں ان کا خمار اب کے برس

    گناہوں میں جو گزاری ہے زندگی ہم نے

    ہوئے مدینے میں ہم شرم سار اب کے برس

    وہ بانٹ لیں گے ہمارے غموں کی یہ گٹھڑی

    ملیں گے جب بھی ہمیں غم گسار اب کے برس

    انہیں سنائیں گے سب دوستوں کے دکھ جا کر

    کریں گے اپنے بھی غم آشکار اب کے برس

    بہت رلایا ہے فرقت نے یا نبی مجھ کو

    ستایا یادوں نے ہے بے شمار اب کے برس

    عطا کیا ہے جو حسنین کا ہمیں صدقہ

    فقیر ہوگیا ہے تاجدار اب کے برس

    جھکائیں سر کو رکوع و سجود میں قائمؔ

    ہمارے دل کی یہی ہے پکار اب کے برس

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے