نہ اس جہاں میں نہ اُس جہاں میں
نہ اس جہاں میں نہ اُس جہاں میں
حضور جیسا نہیں زماں میں
گھڑی جو محشر کی آئے یا رب
نبی کی رکھنا مجھے اماں میں
لکھوں میں جیسا بھی جو بھی یا رب
سرور کر دے مرے بیاں میں
نبی کی فرقت کا جو نشہ ہے
وہ روز پاتا ہوں میں فغاں میں
جھکا ہوں جب سے نبی کے در پر
بہار سی آ گئی خزاں میں
ٹھکانہ رب کا نبی بتائیں
وہ ہو گا دل کے کسی مکاں میں
رقم جو قائمؔ کروں گا مدحت
تو ہوں گے چرچے زمیں زماں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.