Font by Mehr Nastaliq Web

خیالوں میں شاہِ امم دیکھتے ہیں

سید حب دار قائمؔ

خیالوں میں شاہِ امم دیکھتے ہیں

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    خیالوں میں شاہِ امم دیکھتے ہیں

    خیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں

    منائیں جو میلاد ان کا زمیں پر

    ستارے بھی ان کو بہم دیکھتے ہیں

    جو ان کا نہیں ہے وہ رب کا نہیں ہے

    ارم سے پرے اس کو ہم دیکھتے ہیں

    اطاعت خدا کی ہو یا مصطفیٰ کی

    خدا کا کرم ہی کرم دیکھتے ہیں

    اشارہ ملے ان کی انگلی کا جس دم

    قمر ٹکڑے ہوتا بھی ہم دیکھتے ہیں

    خدا کی رضا پر وہ رہتے ہیں راضی

    تبھی سہتے رنج و الم دیکھتے ہیں

    سنا کر زمانے کو ہم نعت قائمؔ

    ہر اک سمت باغِ ارم دیکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے