Font by Mehr Nastaliq Web

احمدِ مجتبیٰ سے مطلب ہے

سید حب دار قائمؔ

احمدِ مجتبیٰ سے مطلب ہے

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    احمدِ مجتبیٰ سے مطلب ہے

    رحمتوں کی گھٹا سے مطلب ہے

    غم کے ماروں کا آسرا وہ ہے

    بس اسی دلربا سے مطلب ہے

    دوسروں کے سمیٹ کر کانٹے

    گل طرازی ادا سے مطلب ہے

    ہم نے سیکھا ہے یہ صحابہ سے

    ہم کو آلِ عبا سے مطلب ہے

    راضی مدحت سے کرنے دو رب کو

    مصطفیٰ کے خدا سے مطلب ہے

    دوسروں پر قلم نہیں لکھتا

    ہم کو ان کی ثنا سے مطلب ہے

    جو معنبر ہو زلفِ احمد سے

    ہم کو ایسی صبا سے مطلب ہے

    تیرگی اس کی روشنی میں ڈھلے

    جس کو ان کی ضیا سے مطلب ہے

    لفظ اونچی صدا میں کیوں بولیں

    ہم کو حکمِ خدا سے مطلب ہے

    گونج ہوگی حرا میں چل دیکھیں

    مصطفیٰ کی صدا سے مطلب ہے

    ڈھونڈنے رب کو جائے طیبہ میں

    جس کو رب کی رضا سے مطلب ہے

    تب سے بطحیٰ علاجِ غم کے لیے

    جب سے قائمؔ شفا سے مطلب ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے