کبھی گلرو کے شانوں پر علی مولیٰ عیاں دیکھے
دلچسپ معلومات
منبقت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
کبھی گلرو کے شانوں پر علی مولیٰ عیاں دیکھے
کبھی ابنِ علی سجدے کی حالت میں وہاں دیکھے
کبھی فکرِ رسا میری مؤدت کی سعادت سے
نبی گلرو کی بستی میں اجالے کا سماں دیکھے
مقامِ مصطفیٰ سمجھے کوئی فہمِ بشر کیوں کر
کہ جب نعلین کے زیرِ نگیں سب آسماں دیکھے
یہ کب آسان مدحت ہے کتابِ رب کی رفعت میں
خدا کی نعت گوئی کو جہاں سارا زماں دیکھے
چلیں روحِ مسلماں کو خدا کے پاس جانے دیں
جہاں پر مرحبا کہتے یہ ساتوں آسماں دیکھے
بڑی حیرت ہوئی خضریٰ کے اندر کے مناظر پر
تصور میں فرشتوں کے جہاں پر کارواں دیکھے
نظر کو جس طرف لوگو اٹھاؤ گے محبت سے
محمد ہی محمد ہیں یہ کہتے عارفاں دیکھے
بہاروں میں جو خوشبو ہے جو نظاروں میں ندرت ہے
نبی کے ہی وسیلے سے یہ ہر جانب سماں دیکھے
محمد کا وسیلہ ہی شفاعت کی ضمانت ہے
عنایت ہو جسے قائمؔ وہ جنت کے نشاں دیکھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.