Font by Mehr Nastaliq Web

لفظ ہیں نعت کے پہچان میں آ جاتے ہیں

سید حب دار قائمؔ

لفظ ہیں نعت کے پہچان میں آ جاتے ہیں

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    لفظ ہیں نعت کے پہچان میں آ جاتے ہیں

    لفظ خود نعت کے امکان میں آ جاتے ہیں

    جب قلم کو میں اٹھاتا ہوں برائے مدحت

    لفظ الہام کے دیوان میں آ جاتے ہیں

    جو محمد کی غلامی میں سدا رہتے ہوں

    وہ شفاعت کی گھنی شان میں آ جاتے ہیں

    جب مرے آقا محمد ہی خیالوں میں رہیں

    ان پہ لکھنے کو یہ من تان میں آ جاتے ہیں

    ذکر سن لیتے ہیں جس وقت شہِ عالم کا

    مستیٔ چرخ سے وجدان میں آ جاتے ہیں

    ہر طرف جلوۂ سرکار نظر آتا ہے

    جب بھی ہم حلقۂ قرآن میں آ جاتے ہیں

    وہ جو قربان ہوئے سرورِ عالم کے لیے

    فرد وہ سایۂ فیضان میں آ جاتے ہیں

    عشقِ احمد میں کریں دانت فدا جو قائمؔ

    حربۂ سنگ سے عرفان میں آ جاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے