Font by Mehr Nastaliq Web

جست میں عرش تک فاصلہ ہو گیا

سید حب دار قائمؔ

جست میں عرش تک فاصلہ ہو گیا

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    جست میں عرش تک فاصلہ ہو گیا

    مرحبا مرحبا مصطفیٰ ہو گیا

    مدحتیں جب زباں سے رواں ہو گئیں

    مہرباں مجھ پہ میرا خدا ہو گیا

    جب سلیقہ ہوا ہے عطا نعت کا

    بے وضو شاعری سے جدا ہو گیا

    ہے گزارش مجھے بھی بلا لیجیے

    حاضری کے لیے دل مرا ہو گیا

    ورفعنا پڑھا تو ہوا اس طرح

    میں بھی قرآن کا ہم نوا ہو گیا

    عاشقوں میں رقم نام تب سے ہوا

    مصطفیٰ سے قلم جب عطا ہو گیا

    مصطفیٰ کی نظر کا اثر یہ ہوا

    میں خطا چھوڑ کر پارسا ہو گیا

    جب سے حب دار نے عشق میں دل دیا

    درد حد سے بڑھا اور دوا ہو گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے