Font by Mehr Nastaliq Web

نبی کا اشارہ شجر کو رسائی

سید حب دار قائمؔ

نبی کا اشارہ شجر کو رسائی

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    نبی کا اشارہ شجر کو رسائی

    ملی دوڑنے کے ہنر کی رسائی

    ستاروں کی گردش عیاں سلسلہ ہے

    نبی کی زیارت نہاں سلسلہ ہے

    وہ شاہیں کا حملہ کبوتر وہاں سے

    بچایا نبی نے معنبر زباں سے

    ملا اونٹ روتا ہوا جب نبی سے

    ستاتا ہے مالک کہا سب نبی سے

    کریں میٹھا پانی ضرورت ہے ہم کو

    لعابِ دہن سے کیا دور غم کو

    کیا اپنی انگلی سے جو اک اشارہ

    ہوا چاند ٹکڑے فلک پر ہمارا

    نبی کو عدو آ گئے کھوجنے کو

    سلیماں نے خندق کہا کھودنے کو

    وہ قائمؔ معزز ہے ناعت نبی کا

    قدم چومتا ہے جو آلِ علی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے