Font by Mehr Nastaliq Web

آپ سے مل گیا ہے وقارِ جدا

سید حب دار قائمؔ

آپ سے مل گیا ہے وقارِ جدا

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    آپ سے مل گیا ہے وقارِ جدا

    عود و عنبر نے پایا خمارِ جدا

    عظمتِ مصطفیٰ سب جہاں سے الگ

    جو لحد میں بھی ہے غم گسارِ جد

    مصطفیٰ کے لیے دانت کر کے فدا

    قرنی دیکھو ذرا ہے نثارِ جدا

    ارضِ رب پر بسی لاکھ گو ہیں مگر

    جس نے کلمہ پڑھا سو سمارِ جدا

    آپ کی فوج سے گردِ رہ جو اٹھی

    ہیبتوں کا نشاں وہ غبارِ جدا

    فارسی نے کہا کھود کر ہو دفاع

    سب نے مل کر کیا اک حصارِ جدا

    قائمِؔ بے نوا مانگ لے آسرا

    اس نبی کا جو ہے دل فگارِ جدا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے