Font by Mehr Nastaliq Web

کہا معراج پر آؤ شہِ ابرار بسم اللہ

سید حب دار قائمؔ

کہا معراج پر آؤ شہِ ابرار بسم اللہ

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    کہا معراج پر آؤ شہِ ابرار بسم اللہ

    بٹھا کر عرش پر سن لوں تری گفتار بسم اللہ

    کہا رب نے کہ امت کا سنا دو حال بھی مجھ کو

    وہاں امت کی بخشش کا ہوا اظہار بسم اللہ

    جہاں حسنین کے نانا نے رکھے تھے قدم اپنے

    وہاں پر کہکشاں جیسے ہوئے انوار بسم اللہ

    ستایا جس نے طائف میں خدا اس کو کچل دیتا

    مگر دشمن کی خاطر بھی ہوئے غم خوار بسم اللہ

    جسے دیدار ہوتا ہے بصارت ہے وہی افضل

    نگاہوں میں رہیں میرے وہی سردار بسم اللہ

    ضرورت ہے کریں امداد مفلس کی غریبی میں

    کہ زندہ ان کا ہو جائے وہی ایثار بسم اللہ

    بتائے تھے جو احمد نے صحابہ کو قیامت کے

    زمانے میں ہوئے ظاہر وہی آثار بسم اللہ

    معنبر زلف سے پا کر گلابوں نے مہک ان کی

    بتائی ساری دنیا کو تری مہکار بسم اللہ

    مرے آقا فضاوں کو سجاتے اپنی سانسوں سے

    مدینے کی فضائیں ہو گئیں گلزار بسم اللہ

    زبانِ مصطفیٰ سے مل گئی سب کو شفا قائم

    رہا کوئی بھی دنیا میں نہیں بیمار بسم اللہ

    لحد میں کاش مجھ سے شاہِ دو عالم یہ فرمائیں

    سنا دے نعت مجھ کو اے مرے حبدارؔ بسم اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے