Font by Mehr Nastaliq Web

طیبہ کا شہر شہرِ نگاراں ہے آپ سے

سید حب دار قائمؔ

طیبہ کا شہر شہرِ نگاراں ہے آپ سے

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    طیبہ کا شہر شہرِ نگاراں ہے آپ سے

    لطف و کرم کی بزمِ درخشاں ہے آپ سے

    دورِ خزاں کا آپ ہی سرکار ہیں علاج

    صحرائے زندگی میں بہاراں ہے آپ سے

    نامِ نبی کو جب سے بنایا ہے آسرا

    مشکل ہر ایک راہ کی آساں ہے آپ سے

    شاداب آپ کی ہی ولا سے ہے نخلِ جاں

    دل کا دیار رشکِ گلستاں ہے آپ سے

    مدحت جو لکھ رہا ہوں تو ہے آپ کا کرم

    یعنی مرا قلم بھی فروزاں ہے آپ سے

    طائف میں غم ملے ہیں تو سب نے یہی کہا

    رحم و کرم زمانے کا نازاں ہے آپ سے

    معراج پر گئے ہیں تو شانِ فلک بڑھی

    قائمؔ زمین پر ہیں تو ذیشاں ہے آپ سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے