Font by Mehr Nastaliq Web

آقا کی زلفِ نور سے عنبر سحر ملے

سید حب دار قائمؔ

آقا کی زلفِ نور سے عنبر سحر ملے

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    آقا کی زلفِ نور سے عنبر سحر ملے

    مدت سے آرزو ہے کہ اذنِ سفر ملے

    دہلیزِ مصطفیٰ پہ جھکا دوں میں اپنا سر

    مجھ کو اگر حضور مدینے میں گھر ملے

    پلکوں سے چن سکوں میں درِ مصطفیٰ کی ضو

    نعلینِ مصطفیٰ سے لگی خاکِ در ملے

    اے کاش میں بھی جاؤں دیارِ رسول میں

    مجھ کو بھی ان کے شہر سے کوئی گہر ملے

    آقا نے جو لگایا تھا پودا کھجور کا

    سائے میں بیٹھنے کو مجھے وہ شجر ملے

    دل میں یہی تمنا مچلتی ہے بار بار

    ہر سو جو ان کو پائے وہی بس نظر ملے

    پتھر نصیب کے ہیں دھنی ان کے شہر میں

    بہتر جہاں سے بڑھ کے وہاں کے ثمر ملے

    بڑھتی ہی جا رہی ہے مرے دل کی آرزو

    مجھ کو بھی مصطفیٰ کی مؤدت کا زر ملے

    آلِ نبی سے جن کی وفا میں شعور تھا

    مجھ کو انہی ستاروں سے ارفع اثر ملے

    سدرہ سے آگے جاتے ہیں نعلینِ مصطفیٰ

    جبریل کو جہاں کی نہ قائمؔ خبر ملے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے