Font by Mehr Nastaliq Web

اگر سوئے طیبہ نہ جائے گی ہستی

سید حب دار قائمؔ

اگر سوئے طیبہ نہ جائے گی ہستی

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    اگر سوئے طیبہ نہ جائے گی ہستی

    بہت ٹھوکریں میری کھائے گی ہستی

    وہاں جا کے چوموں گا روضے کی جالی

    کبھی تو مجھے بھی ملائے گی ہستی

    مری آرزو ہے سدا نعت لکھنا

    مجھے ان کی مدحت سکھائے گی ہستی

    میں اس دن مقدر پہ نازاں رہوں گا

    مدینے میں جس دن پھرائے گی ہستی

    وفادار ہو گا جو ان کا جہاں میں

    اسے اوجِ سدرہ دکھائے گی ہستی

    کرے عشق ان سے جو دنیا میں رہ کر

    اسے ان کی باتیں بتائے گی ہستی

    محمد محمد کا جو دم بھرے گا

    اسے پیار سب سے کرائے گی ہستی

    سدا پیروی جو کرے گا جہاں میں

    اسے شرک سے بھی بچائے گی ہستی

    خدایا تو قائمؔ کو لے چل مدینے

    وگرنہ اسے خوں رلائے گی ہستی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے