Font by Mehr Nastaliq Web

دیکھتی رہ گئیں سماں آنکھیں

سید حب دار قائمؔ

دیکھتی رہ گئیں سماں آنکھیں

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    دیکھتی رہ گئیں سماں آنکھیں

    کیسے سرکار کی جواں آنکھیں

    جیسے سرکار کو خدا نے دیں

    ایسی دنیا میں ہیں کہاں آنکھیں

    موسیٰ جس کو نہ دیکھ پائے تھے

    دیکھ آئیں وہ لا مکاں آنکھیں

    چار سو دیکھتے مرے آقا

    ایسی روشن ہیں کب یہاں آنکھیں

    ایسی کامل نظر ہے مولیٰ کی

    دل کا دیکھیں وہ سب جہاں آنکھیں

    میرے احمد کی مجھ کو آئیں نظر

    جس طرف دیکھ لوں وہاں آنکھیں

    ہر بشر کی زمین آنکھیں ہیں

    میرے آقا کی آسماں آنکھیں

    دل میں رکھ کر بشر جو آتا تھا

    جان لیتی تھیں سب نہاں آنکھیں

    دو کماں فاصلے پہ رب جن کے

    کیسے کر سکتا ہوں عیاں آنکھیں

    آپ کی دید کے لیے قائمؔ

    میری ہر دم کریں فغاں آنکھیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے